واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اپنی کمپنی ایکس (پہلے ٹوئٹر) کو وی چیٹ کی طرح ایک سپر ایپ میں تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں مسک نے بتایا کہ ایکس صارفین کو میسجنگ، سوشل میڈیا اور مالی خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین میں وی چیٹ صارفین کے لیے تمام خدمات ایک جگہ مہیا کرتی ہے، لیکن چین کے باہر ایسی سہولت موجود نہیں، اور ایکس اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کرے گی۔
مسک نے مزید کہا کہ امریکا میں ویزا کے ساتھ شراکت داری کے تحت ڈیجیٹل والٹ سروسز متعارف کروائی گئی ہیں، اور صارفین کے لیے ڈیبٹ کارڈ کی سہولت بھی جلد دستیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکس صارفین کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم ہوگا، جہاں وہ رابطہ اور مالی لین دین دونوں باآسانی کر سکیں گے۔