اسلام آباد: کرغستان کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ اسلام آباد میں معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
صدر کرغستان اپنے وفد کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستانی حکام اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں، جو تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔