آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی دھوم

04:16 PM, 3 Dec, 2025

لاہور: آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی۔ صائم ایوب نے ٹی20 کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر کا اعزاز دوبارہ حاصل کیا، جبکہ ابرار احمد باؤلرز رینکنگ میں چار درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔
ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کے روہت شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں، اور ویرات کوہلی نے اپنی شاندار اننگز کے بعد چوتھے نمبر پر ترقی کی۔ افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی20 میں محمد نواز چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ مارکو یانسن اور سائمن ہارمر نے ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں نمایاں ترقی کی۔

مزیدخبریں