انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا

01:22 PM, 3 Dec, 2025

اسلام آباد :  انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران کیا گیا۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی اور دونوں رہنماؤں کی غیر حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

اس کیس میں دیگر ملزمان جیسے زین قریشی، علی بخاری، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں، کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں