ڈی آئی خان: پولیس موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید

11:48 AM, 3 Dec, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان: پنیالہ کے علاقے میں پولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شہید ہوئے ہیں، جب کہ ایک اور اہلکار کانسٹیبل آزاد شاہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

ریسکیو اداروں اور پولیس کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور شہدا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ بم دھماکے کے بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او بھی موقع پر پہنچے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ تحقیقات جاری رکھی جا سکیں۔

مزیدخبریں