واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مقبولیت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور عوام ان کی پالیسیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے بعض میڈیا سرویز کو جعلی اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرویز عوامی رائے کی درست ترجمانی نہیں کرتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں میں کمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ اور امریکی سرحدوں کو محفوظ بنانا ان کی اہم ترجیحات رہی ہیں۔
انہوں نے وینزویلا سے متعلق پیش رفت اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی اپنی حکومت کی کامیابیوں میں شامل قرار دیا۔