مون سون بارشیں، ملک بھر میں 126 اموات رپورٹ، خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر

03:44 PM, 3 Aug, 2026

اسلام آباد: ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 126 افراد جاں بحق اور 416 زخمی ہو چکے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 جون سے 2 اگست تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق بارشوں کے دوران سب سے زیادہ جانی نقصان خیبرپختونخوا میں ہوا۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 55 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ پنجاب میں بارشوں کے باعث 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بلوچستان میں 8 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، جن میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں