آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف کا اظہار مسرت، نواز شریف اور امیدواروں کو مبارکباد

01:22 PM, 3 Aug, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر پارٹی قائد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی کا تسلسل قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور پوری پارٹی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی، جو جمہوری عمل کے استحکام کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے دیے گئے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کامیاب امیدوار عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں