لزبن: پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی متوقع شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جبکہ تقریب کے مقام اور ممکنہ تاریخ سے متعلق نئی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو اور جارجینا آئندہ ہفتے پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، نکاح کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ شہر کے معروف فائیو سٹار ساوائے پیلس ہوٹل میں رکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ رونالڈو اور جارجینا کئی برسوں سے ایک ساتھ ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے اب تک شادی سے متعلق ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔