کراچی: پاکستانی اداکارہ عروہ حسین ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن سینس کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جہاں ان کے نئے انداز کو صارفین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، عروہ حسین نے حال ہی میں اداکار احسن خان کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی، جس کے لیے انہوں نے جدید مغربی طرز کا لباس منتخب کیا۔ اداکارہ سفید شرٹ، سیاہ باڈی کون اور ٹائی میں خوبصورت انداز کے ساتھ نظر آئیں۔
اداکارہ نے تقریب سے لی گئی اپنی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو چند ہی وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ پوسٹس پر مداحوں نے ان کے سٹائل اور خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
کچھ صارفین نے عروہ حسین کے نئے لُک کو سراہا، جبکہ بعض نے ان کے حالیہ ڈرامے میں ادا کیے گئے کردار کے ساتھ ان کے انداز کا موازنہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ عروہ حسین ایک طویل وقفے کے بعد ٹی وی سکرین پر واپس آئی ہیں اور ان دنوں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل "آپ کی عزت" میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔