کمبوڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا

04:45 PM, 3 Aug, 2025

نوم پنہ: پنوم پین سے موصولہ خبر کے مطابق، کمبوڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی کشیدگی ختم کروانے میں ان کے اہم کردار کی وجہ سے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اس نامزدگی پر کام کر رہی ہے کیونکہ ٹرمپ نے امن قائم کرنے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جانب سے تجارتی رکاوٹیں کم کرنے اور برآمدی ٹیکس میں کمی جیسے اقدامات کو بھی سراہا، جس سے کمبوڈیا کی ملبوسات اور جوتے بنانے والی صنعت کو خاصی مدد ملی ہے۔

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالیہ تنازعے میں 43 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے تھے۔ اس دوران صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے براہ راست رابطہ کر کے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارت صرف امن کی صورت میں ممکن ہے۔ اس کے بعد ملائیشیا میں مذاکرات ہوئے جن میں دونوں ممالک نے غیر مشروط جنگ بندی کا معاہدہ کیا، جس میں امریکا اور چین کے سفارتکار بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان اور اسرائیل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔

مزیدخبریں