ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پرتپاک استقبال

11:47 AM, 3 Aug, 2025

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مل کر گلے ملے اور مصافحہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کا ایرانی صدر نے معائنہ کیا۔

وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان سے ایرانی صدر کا تعارف کرایا، جبکہ ایرانی صدر نے بھی اپنے وفد کو وزیراعظم کے سامنے متعارف کروایا۔ ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں ایک پودا بھی لگایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات، توانائی، تجارت اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر کئی معاہدے اور یادداشتیں بھی دستخط کے لیے پیش کی جائیں گی۔

شام کو ایرانی صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات اور عشائیہ بھی شیڈول ہے۔یہ ملاقات پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو بڑھانے کا موقع سمجھی جاتی ہے۔

مزیدخبریں