آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی دوڑ: "ہم اسے آسانی سے کھول کر دولت کما سکتے ہیں"، ڈونلڈ ٹرمپ کا  دعویٰ

07:05 PM, 3 Apr, 2026

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر تیل کی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ 'آبنائے ہرمز' کے حوالے سے بڑا بیان جاری کر کے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں امریکہ کی فوجی اور معاشی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ کے لیے آبنائے ہرمز کو کھولنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ہم اسے آسانی سے کھول کر وہاں سے تیل نکال سکتے ہیں اور اس کے ذریعے بے پناہ دولت کما سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے بیان کے ساتھ ساتھ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھی ایک اہم رپورٹ شائع کی ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ ایران کی اس اہم آبی گزرگاہ پر مستقل اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ    مستقبل میں کسی بھی ممکنہ تصادم کی صورت میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول ہی فتح یا شکست کا فیصلہ کرے گا۔    امریکہ اس اسٹریٹجک پوائنٹ پر اپنی گرفت مضبوط کر کے خطے میں طاقت کا توازن بدلنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کو دنیا کی اہم ترین "چوک پوائنٹ" تصور کیا جاتا ہے جہاں سے عالمی تیل کی رسد کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پہلے ہی موجود ہے۔ مبصرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ موقف ان کی آنے والی خارجہ پالیسی کے سخت گیر رخ کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں