بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کی مستعدی نے دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ خاک میں ملا دیا۔ تھانہ ڈومیل پر 'فتنہ الخوارج' کے بزدلانہ خودکش حملے کو ناکام بنا دیا گیا، تاہم دہشت گرد نے تھانے میں داخلے میں ناکامی پر باہر سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، خودکش حملہ آور کا اصل ہدف تھانہ ڈومیل تھا، لیکن سخت سکیورٹی کے باعث وہ اندر داخل نہ ہو سکا۔ تھانے کے باہر موجود عام شہریوں کے درمیان خودکش دھماکہ کیا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 5 شہری شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے فوراً بعد علاقے کو سیل کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا حملہ ناکام، خودکش دھماکے میں 5 معصوم شہری شہید، 4 زخمی
01:46 PM, 3 Apr, 2026