اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت صحت کے شعبے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں ملک میں صحت کی سہولیات اور ہسپتالوں کے انتظامی و طبی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ صحت ہفتے میں ایک دن پمز ہسپتال میں بیٹھ کر طبی امور کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کی مؤثر نگرانی یقینی بنانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کے شعبے میں بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ اجلاس میں صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔