ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست

02:24 PM, 2 Sep, 2026

دبئی : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے مات دے دی۔

پاکستان نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی اننگز میں منیبہ علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کے مجموعے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی۔ تھائی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 35 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

تھائی لینڈ کی جانب سے چنیدا نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے، تاہم دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہیں۔

پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ طوبیٰ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنی شاندار نصف سنچری کی بدولت منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

مزیدخبریں