قومی کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تلاش، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں

10:20 AM, 2 Sep, 2026

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تقرری کا عمل شروع کردیا ہے اور اس عہدے کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کی اسامی سے متعلق اشتہار اپنے لنکڈ اِن اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے، جس کے بعد کرکٹ سے وابستہ حلقوں میں اس پیش رفت پر دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

منتخب ہونے والے کوچ کی بنیادی ذمہ داری قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانا، ان کی تکنیکی خامیوں پر کام کرنا اور مختلف فارمیٹس میں ٹیم کی فیلڈنگ کارکردگی کو مؤثر بنانا ہوگی۔

فیلڈنگ کوچ کی تعیناتی پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کوچنگ سیٹ اَپ کو مزید منظم اور مضبوط بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں