ایرانی اعلان، امریکی حملوں کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کی تیاری

12:03 AM, 2 Sep, 2026

تہران: ایران نے امریکا کی حالیہ فوجی کارروائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واشنگٹن کو جوابی حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کا جواب معمولی نوعیت کا نہیں ہوگا بلکہ کئی گنا زیادہ شدت کے ساتھ دیا جائے گا۔ ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور امریکی مفادات ایران کے ممکنہ اہداف میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ امریکی فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں واقع جیرفت ایئرپورٹ پر حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے بعد ایران کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرہ قشم کے قریب آبنائے ہرمز کی سمت سے چار مزید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ اسی دوران ایران کے جنوبی ساحلی شہر بندر عباس میں بھی متعدد دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مزیدخبریں