تین ملکی سیریز: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی

11:52 PM, 2 Sep, 2025

شارجہ: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے چوتھے مقابلے میں افغانستان نے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے کر اہم فتح حاصل کر لی۔

میچ کا آغاز افغانستان کے ٹاس جیتنے اور پہلے بلے بازی کے فیصلے سے ہوا۔ افغان ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 169 رنز بنائے، جس میں ابراہیم زادران نے 65 اور صدیق اللہ نے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے 4 اوورز میں صرف 18 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔

جواب میں پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف کے قریب پہنچنے میں ناکام رہی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی۔

پاکستانی بیٹنگ لائن میں حارث رؤف 34 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے، فخر زمان نے 25، آغا سلمان نے 20 اور صاحبزادہ فرحان نے 18 رنز کا اضافہ کیا۔

افغانستان کے باؤلرز نے بھرپور کارکردگی دکھائی، فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے دو، دو وکٹیں لے کر پاکستان کی پیش قدمی روک دی۔

یاد رہے کہ اسی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں