واشنگٹن: ایک امریکی وفاقی جج نے کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو روک دیا ہے اور وفاقی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر ریاست کی اجازت کے نیشنل گارڈز کو وہاں تعینات نہ کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ ریاست کی خودمختاری کا احترام ضروری ہے اور وفاقی حکومت کا یہ اقدام آئینی حدود سے تجاوز سمجھا جائے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل گارڈز کی تعیناتی صرف ہنگامی صورتحال میں اور ریاستی حکام کی درخواست پر ممکن ہوگی، ورنہ یہ وفاقی حکومت کی حدود سے باہر ہوگا۔
کیلیفورنیا کی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے وفاقی حکومت کی غیر ضروری مداخلت کی کوشش قرار دیا ہے۔ اب تک ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔