پشاور:پاکستان کے کئی شہروں اور علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پشاور، مہمند، سوات، مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی شدت 5.4جبکہ گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقہ تھا۔ ۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔