صارفین کیلئے متبادل کا وقت آ گیا ،ایپل نے پرانے میک بُکس کو غیر فعال قرار دے دیا

04:14 PM, 2 Sep, 2025

کیپرٹینو: ایپل نے اپنے تین مشہور مگر پرانے ماڈلز کو متروک (Obsolete) قرار دے کر ان کی سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ماڈلز اب ایپل یا اس کے کسی سروس سینٹر سے مرمت یا پرزہ جات حاصل نہیں کر سکیں گے۔

متاثرہ ماڈلز میں شامل ہیں:

MacBook Air (11-inch, Early 2015)

MacBook Pro (13-inch, 2017)

MacBook Pro (15-inch, 2017)

ایپل کی پالیسی کے مطابق، ایسی ڈیوائسز جو سات سال سے زائد پرانی ہوں اور ان کی پیداوار بند ہو چکی ہو، وہ "متروک" تصور کی جاتی ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب ایسے صارفین کو نئی ڈیوائسز کی طرف منتقل ہونے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، کیونکہ متروک ڈیوائسز میں نہ صرف سروس ختم ہو جاتی ہے، بلکہ وہ سیکیورٹی اپڈیٹس سے بھی محروم ہو جاتی ہیں، جو ایک بڑا خطرہ ہے۔

مزیدخبریں