سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان آج افغانستان سے ٹکرائے گا

11:19 AM, 2 Sep, 2025

شارجہ : پاکستان آج سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم اب تک بہترین کارکردگی دکھا چکی ہے اور دو میچز میں مسلسل فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

پاکستان نے سیریز کا پہلا میچ افغانستان کو 39 رنز اور دوسرا متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے کر جیتا تھا۔ دوسری جانب افغانستان نے کل یو اے ای کو ہرا کر 2 پوائنٹس حاصل کیے اور دوسری پوزیشن پر آ گیا، جبکہ یو اے ای دونوں میچز ہار چکا ہے۔آج کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

کل کے میچ میں کچھ اہم ریکارڈز بھی بنے:
یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔
افغانستان کے راشد خان بھی تاریخ رقم کر گئے  وہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔ انہوں نے یو اے ای کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کر کے اپنا مجموعہ 165 تک پہنچا دیا۔ اگر پاکستان آج بھی کامیاب رہا تو فائنل تک رسائی تقریباً یقینی ہو جائے گی۔

مزیدخبریں