غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں 98 فلسطینی شہید

03:03 PM, 2 Sep, 2025

غزہ :غزہ پر اسرائیلی حملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں مزید 98 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 404 زخمی ہو گئے۔ شہدا میں وہ 46 افراد بھی شامل ہیں جو خوراک کی تلاش میں نکلے تھے۔

غذائی قلت کی شدت اب جان لیوا صورت اختیار کر چکی ہے، گزشتہ روز بھوک کے باعث 3 بچوں سمیت 9 افراد دم توڑ گئے۔ غزہ کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں اب تک شہدا کی تعداد 63 ہزار 557 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 660 ہو گئی ہے۔

ادھر اسرائیل کی جانب سے جبری بے دخلی کی پالیسی بھی زور پکڑ گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ صیہونی افواج نے 10 لاکھ فلسطینیوں کو جنوبی غزہ کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ تاہم فلسطینی عوام نے اس جبری نقل مکانی اور نسل کشی پر مبنی پالیسی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔غزہ اس وقت مکمل انسانی بحران کی لپیٹ میں ہے، لیکن عالمی ضمیر تاحال خاموش ہے۔

مزیدخبریں