لاہور: پنجاب حکومت نے پہلی بار سموگ کے خاتمے کے لیے اینٹی سموگ کینن کے استعمال کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں اس جدید مشینری کی مدد سے ہوا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو پانی کی باریک بوندوں سے صاف کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سموگ کے خلاف جاری آپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا اور صحت مند بنایا جا سکے۔ اینٹی سموگ کینن چین، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی استعمال کی جا رہی ہے اور اب یہ پنجاب میں بھی متعارف کروائی گئی ہے۔
یہ اقدام صوبے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے اور شہریوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔