لاہور : پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج رات سے 7 اکتوبر تک صوبے کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں اضافے کا خطرہ ہے۔
مغربی ہوائیں صوبے کے شمالی حصے میں داخل ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشیں متوقع ہیں۔
اسی طرح لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ صاحب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔