پنجاب میں ڈینگی بے قابو، لاہور میں مزید 11 مریض رپورٹ، مجموعی تعداد 256 تک جا پہنچی

03:23 PM, 2 Oct, 2025

لاہور : پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 64 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

صرف لاہور میں 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد شہر میں مجموعی ڈینگی مریضوں کی تعداد 256 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور فوری طبی معائنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ ڈینگی پر بروقت قابو پایا جا سکے۔

مزیدخبریں