گوگل نے سرچ کے AI موڈ کو تصویری تلاش کے لیے مزید بہتر بنادیا

04:18 PM, 2 Oct, 2025

کیلیفورنیا : گوگل نے اپنے سرچ میں موجود AI موڈ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ اب یہ تصویری اور ویژول سرچ کو زیادہ بہتر طریقے سے سنبھال سکے۔ پہلے جب تصاویر کے حوالے سے سوالات کیے جاتے تھے تو AI زیادہ تر ٹیکسٹ پر انحصار کرتا تھا، جسے گوگل نے درست نہیں سمجھا۔

گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین نے بتایا کہ صرف ٹیکسٹ پر انحصار کرنا تصویری سرچ کے لیے کافی نامناسب تھا، اسی لیے اب AI موڈ کو ایسا بنایا گیا ہے کہ آپ کسی تصویر یا ویڈیو کے ذریعے بھی سوال کر سکیں گے اور بہتر جواب حاصل کر سکیں گے۔

یہ نیا فیچر خاص طور پر شاپنگ کے دوران مددگار ہوگا، کیونکہ صارفین آسانی سے تصاویر کی بنیاد پر مطلوبہ چیز تلاش کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں، آپ ابتدائی جواب کے بعد مزید سوالات بھی کر سکتے ہیں تاکہ جواب اور بہتر ہو جائے۔گوگل نے بتایا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ آہستہ آہستہ تمام صارفین تک پہنچے گا اور آنے والے ہفتوں میں سب کو دستیاب ہو جائے گا۔

مزیدخبریں