ویمنز ورلڈکپ: پاکستان آج بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلے گا

11:55 AM, 2 Oct, 2025

کولبو : آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ویمن ٹیم آج بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ یہ میچ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کے سپرد ہے، جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ ہوں گی۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیل رہا ہے، کیونکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے۔

میچ سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں نے منگل کے روز ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں تین گھنٹے بھرپور پریکٹس کی، جبکہ بدھ کو ہلکی ٹریننگ کی گئی تاکہ کھلاڑی خود کو فریش محسوس کر سکیں۔

مزیدخبریں