غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے بحری قزاقی اور دہشت گردی قرار دیا ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے امدادی کشتیوں پر سوار کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے اس ظلم کی مذمت کرے اور امدادی کارکنوں اور کشتیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔
یہ امدادی قافلہ 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا اور مختلف ممالک سے شامل ہونے والے کارکنوں کے ساتھ تقریباً 500 افراد پر مشتمل ہے۔ اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی سمندری حدود سے تقریباً 90 میل دور یہ کشتیوں کو روک کر تحویل میں لے لیا ہے۔