ٹرمپ حکومت کو سینیٹ سے فنڈنگ نہ مل سکی، امریکی شٹ ڈاؤن شروع

10:22 AM, 2 Oct, 2025

واشنگٹن: امریکی حکومت نے نیا مالی سال شروع ہونے سے پہلے فنڈنگ بل سینیٹ سے منظور نہ ہونے کی وجہ سے شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان اوباما کیئر سبسڈی کو لے کر سخت اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ریپبلکنز نے موجودہ فنڈنگ کو سات ہفتوں کے لیے بڑھانے کا مطالبہ کیا، مگر ڈیموکریٹس نے اسے مسترد کر دیا۔

نتیجے میں کئی وفاقی ادارے بند ہو گئے ہیں اور اہم خدمات رک گئی ہیں۔ ناسا بھی اس بندش سے متاثر ہوا ہے جہاں اس کے زیادہ تر لیبارٹریز اور تحقیقاتی ادارے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ تقریباً پندرہ ہزار ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے، اور خلائی مشن اور ڈیٹا جمع کرنے کا کام روک دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں