نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے جنرل اسمبلی میں کہا کہ فلسطینی اپنی تقدیر خود بنانے کے حق دار ہیں اور انہیں آزادی ملنی چاہیے۔ اب فلسطینیوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا اور امن قائم کرنے کے لیے مزید انتظار ممکن نہیں۔
عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اور او آئی سی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر عالمی برادری کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ سلامتی کونسل خونریزی روکنے اور امداد پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور خاص طور پر اسرائیل کو اس پورے معاملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ساتھ ہی فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کو بھی مضبوطی سے سپورٹ کیا۔