سوڈان میں خانہ جنگی، ہزاروں شہریوں کا قتل اور اجتماعی پھانسیاں ، حالات مزید خراب

04:28 PM, 2 Nov, 2025

خرطوم : سوڈان میں جاری خانہ جنگی نے صورتحال کو انتہائی سنگین بنا دیا ہے، اور اب شہریوں کو اجتماعی طور پر پھانسیاں دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ الفاشر شہر پر ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) کے قبضے کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ سوڈانی فوج اور RSF کے درمیان مغربی کردفان میں جھڑپیں بدستور جاری ہیں، جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد قتل یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق، RSF کے جنگجوؤں نے گھروں میں گھس کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور الفاشر میں 1700 سے زائد افراد کو نسل کشی کا شکار بنایا۔ اب تک سوڈان میں اس خانہ جنگی میں 40 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اور تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جس کے باعث دنیا کا بدترین انسانی بحران سامنے آیا ہے۔

ریپڈ سپورٹ فورس کے قبضے کے بعد الفاشر میں نسلی بنیادوں پر قتل، جنسی زیادتیوں اور دیگر مظالم کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ تقریباً 1 لاکھ 77 ہزار شہری الفاشر میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ محفوظ مقامات تک نہیں پہنچ پا رہے۔ RSF نے نہتے شہریوں پر نسلی بنیادوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ مارے گئے۔

مزیدخبریں