ترک وزیر خارجہ حاقان فدان سے حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی استنبول میں ملاقات

03:31 PM, 2 Nov, 2025

استنبول: ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان اور حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے درمیان استنبول میں اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا، جو غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پیر کو استنبول میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں غزہ کے موجودہ حالات پر بات چیت کی جائے گی اور امداد کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

ملاقات میں خلیل الحیہ اور حاقان فدان نے غزہ میں امداد کے دوسرے مرحلے کی فراہمی پر بھی بات کی، تاکہ متاثرہ عوام کی فوری مدد کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں 11 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ابھی تک واپس نہیں کی گئیں، جس پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ترکیہ اور حماس کے رہنماؤں نے غزہ کے بحران کے حل کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کی۔

مزیدخبریں