غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

04:59 PM, 2 Nov, 2025

غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع ملی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جس کے بعد ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، حماس کی جانب سے دو یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے بعد اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ میں اب تک شہدا کی تعداد 68 ہزار 858 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 664 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں