انسٹاگرام نے ’واچ ہسٹری‘ فیچر متعارف کرادیا

03:59 PM, 2 Nov, 2025

کیلیفورنیا : انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جس کی مدد سے وہ ٹک ٹاک کی طرح پہلے دیکھی گئی ویڈیوز اور مواد کو دوبارہ دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر ’واچ ہسٹری‘ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر پہلے ایسا کوئی فیچر نہیں تھا جس کے ذریعے آپ نے جو ویڈیوز یا ریلز دیکھی ہوں، انہیں دوبارہ دوبارہ دیکھا جا سکے۔ اب تک، اگر آپ کسی ویڈیو کو سکرول کرتے وقت دیکھ لیتے تو وہ سکرین سے غائب ہو جاتی تھی اور پھر دوبارہ تلاش کرنا مشکل ہوتا تھا۔ لیکن اب ’واچ ہسٹری‘ فیچر کے ذریعے آپ اپنے دیکھی گئے تمام ویڈیوز کو دوبارہ دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ہوگا جو انسٹاگرام پر ریلز دیکھنے کے شوقین ہیں، اور کبھی کبھار حادثاتی طور پر ویڈیو گم کر دیتے ہیں یا ایپ ریفریش ہونے کے بعد دوبارہ وہ ویڈیو نہیں ملتی۔

انسٹاگرام کے بانی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگز میں جا کر "Your Activity" پر کلک کرنا ہوگا، پھر وہاں "Watch History" کا آپشن ملے گا جہاں آپ اپنی دیکھی گئی ویڈیوز کی فہرست دیکھ سکیں گے۔ اس فہرست میں تازہ ترین ویڈیوز اوپر دکھائی دیں گی اور نیچے آپ پرانی ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ، آپ کسی خاص تاریخ کو بھی منتخب کر کے اُس دن کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں