مریم نواز کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

11:46 AM, 2 Nov, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کے حوالے سے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ صحافی معاشرتی انصاف کے لیے ایک اہم ستون ہیں، اور ان کی آزادی جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور ان کا کردار معاشرتی اصلاحات میں اہم ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اور حکومت صحافیوں کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، جن میں بے گھر صحافیوں کے لیے رہائش فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ صحافت کی آزادی جمہوریت کا سنگ بنیاد ہے، اور وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے اس دن کو ان صحافیوں کو یاد کرنے کا موقع قرار دیا، جنہیں سچ اور حق کے لیے اپنی جان گنوانی پڑی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحافیوں کی آزادی اور حفاظت کے لیے حکومت تمام تر وسائل فراہم کرے گی، اور یہاں صحافیوں کے قتل یا تشدد کے واقعات نہ پہلے ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔

مزیدخبریں