واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحیوں کے خلاف جاری تشدد کے حوالے سے ایک سخت پیغام دیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیریا کی حکومت مسیحیوں کے قتلِ عام کو روکنے میں ناکام رہی تو امریکا نائیجیریا کو امداد فراہم کرنا بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کو نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا طاقت کا استعمال کرتے ہوئے نائیجیریا میں موجود دہشت گردوں کا خاتمہ کر سکتا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے وزیر پیٹ ہیگسیٹھ نے صدر کی ہدایت کے بعد تصدیق کی کہ وہ نائیجیریا میں کارروائی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔