ڈی جی آئی ایس پی آر کے انکشافات سے بھارت میں لرزہ: مودی سرکار نے سچ چھپانے کے لیے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی

11:25 AM, 2 May, 2026

راولپنڈی/نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے بھارتی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید ثبوت دنیا کے سامنے لائے جانے پر مودی حکومت حواس باختہ ہوگئی۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت فاش ہونے پر بھارت نے آئی ایس پی آر سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بلاک کر کے اپنی عوام تک سچ کی رسائی روک دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ڈی جی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل 2025 کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ پاکستان میں بھارتی تخریب کاری کا جو کچا چھٹھا کھولا تھا، اس نے دہلی کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ بھارتی حکومت نے ان حقائق کا جواب دینے کے بجائے یکم مئی 2025 کو آئی ایس پی آر کے آفیشل یوٹیوب چینل کو بلاک کرنے کا بزدلانہ راستہ اختیار کیا۔
    سچ کا گلا گھونٹنے کی کوشش: بھارت نے یہ اقدام اس خوف سے اٹھایا کہ پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کی تفصیلات بھارتی عوام میں مودی سرکار کے خلاف غم و غصہ پیدا نہ کر دیں۔آئی ایس پی آر کے علاوہ ان تمام پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر رہے تھے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینلز بلاک کرنا اس بات کا اعتراف ہے کہ بھارت پاکستان کے الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ہے اور اب وہ سچ کو دبانے کے لیے "ڈیجیٹل آہنی پردہ" استعمال کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی سرکار کا یہ اقدام عالمی سطح پر بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے پر ایک بدنما داغ ہے اور ثابت کرتا ہے کہ بھارتی ریاست سچائی کا سامنا کرنے کی ہمت کھو چکی ہے۔

مزیدخبریں