کاہنہ: دو بھائیوں نے تیز دھار آلے سے ماں اور بہن کو قتل کر دیا

11:37 PM, 2 May, 2025

لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو نوعمر بھائیوں نے اپنی والدہ اور بہن کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والد اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ رخسانہ اور ان کی بیٹی رمشا کو تیز دھار ہتھیار کے ذریعے قتل کیا گیا۔ قتل میں ملوث دونوں بھائی، 15 سالہ علی حسن اور 17 سالہ زین، کو ان کے والد یوسف کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ صوئے آصل کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل ماں اور بیٹی کے گھر چھوڑنے پر مقدمہ نمبر 2506/25 درج کیا گیا تھا۔ کل جب وہ واپس آئیں تو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں