آزادی و عزت پر کوئی سودے بازی نہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک اعلان

09:35 PM, 2 May, 2025

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک میں نہ رہے، پاکستان اپنی آزادی اور قومی وقار کی ہر صورت حفاظت کرے گا۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر دھرنا محض ایک سیاسی چال ہے، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کے لیے ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور غزہ میں ایک ہی جیسی صورتحال ہے، دونوں جگہ غیر قانونی قابض طاقتیں انسانی حقوق کی پامالی کی مرتکب ہیں۔ ان مسائل کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ہے۔

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں بھارت کی جانب سے خطے میں امن کو درپیش خطرات اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

مزیدخبریں