پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

08:01 PM, 2 May, 2025

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 22ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اس ایونٹ میں اب تک چھ میچوں میں سے پانچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ پشاور زلمی چھ میچوں میں سے صرف دو جیت سکی ہے اور وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ:
کائیل میئرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، سعد مسعود، بین ورشوس، نسیم شاہ، ریلی میریڈتھ

پشاور زلمی اسکواڈ:
مچ اوون، صائم ایوب، بابراعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، میس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک وڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، محمد علی

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے، خاص طور پر پشاور زلمی کے لیے جو اپنی جیت کی شکل میں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 
 

مزیدخبریں