ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ، 12 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

07:36 PM, 2 May, 2025

اسلام آباد :ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح منفی 2.41 فیصد ہو گئی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 28 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مہنگی ہونے والی اشیاء میں     انڈے: 5.55%،    چکن: 1.84%،    ایل پی جی: 1.03%،    گڑ: 0.59%،    چینی: 0.26% شامل ہیں۔
سستی ہونے والی اشیاء میں      پیاز: 5.59%،    ٹماٹر: 4.56%،    لہسن: 1.78%،ماہرین کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل رسد و طلب، موسمی حالات اور انتظامی پالیسیوں سے جڑا ہوا ہے۔

مزیدخبریں