نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کے حوالے سے ایک اہم اعتراف کیا ہے۔ دولت کا کہنا تھا کہ پہلگام میں سکیورٹی کی کمی تھی، جس کی وجہ سے یہ حملہ ممکن ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کو آخری اور بدترین آپشن سمجھنا چاہیے، کیونکہ اس کے نتیجے میں نیوکلیئر جنگ کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
دولت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پہلگام حملے کے ثبوت دینے سے یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر پھیل جائے گا اور بھارت کا موقف مزید کمزور ہو جائے گا۔ انہوں نے بھارت میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کی اور اسے غلط قرار دیا۔ ان کے مطابق پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں تھا۔
دفاعی ماہرین نے دولت کے اس بیان کو "فالز فلیگ" حملے کا اقرار قرار دیا ہے، جسے بی جے پی نے سیاسی فائدے کے لیے انتہاپسند ہندوؤں کو بھڑکانے کے لیے استعمال کیا۔ دولت کے اس بیان نے بھارتی حکومت کے رویے کو عالمی سطح پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔