انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ: 24 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کارکنوں کو سزا

05:05 PM, 2 May, 2025

راولپنڈی : 24 اور 26 نومبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اب مہنگی پڑ گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 82 کارکنوں کو قید کی سزا سنا دی۔ یہ فیصلہ اُن کارکنوں کے خلاف دیا گیا جنہوں نے عدالت میں اقبال جرم کر لیا تھا۔

فیصلے کے مطابق، سزائیں اُن دنوں کے مطابق ہوں گی جو انہوں نے جیل میں گزارے، یعنی ایک سے تین ماہ تک کی قید۔ عدالت نے اس سزا کے ساتھ کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا۔

وہ ملزمان جنہوں نے جرم تسلیم نہیں کیا، اُن کے خلاف اب عدالت میں گواہوں کو پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ احتجاجات ملک گیر سطح پر توجہ کا مرکز بنے تھے اور ان کے حوالے سے اٹک اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر 24 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں