سچ پر پابندی یا سچائی کا اثر؟ آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹس کی معطلی پر سوالات

04:34 PM, 2 May, 2025

راولپنڈی:29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک غیرمعمولی پریس بریفنگ میں بھارت پر فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان میں دہشت گردی کے الزامات عائد کیے۔ اس بریفنگ کے اثرات ابھی تک سامنے آ رہے ہیں۔ یکم مئی کو آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ اچانک بلاک کر دیا گیا ، ایک ایسا اقدام جو بھارت کی جانب سے بیانیے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے پاکستانی میڈیا یا سوشل پلیٹ فارمز پر پابندیاں عائد کی ہوں۔ مگر اس بار فرق یہ ہے کہ پاکستان نے بروقت اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھا، اور دفاعی ماہرین کے مطابق، یہ ردعمل بھارتی حکومت کی گھبراہٹ کی علامت ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی میڈیا کے بعض حلقے بھی پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستانی موقف کو "ٹھوس شواہد پر مبنی" قرار دے رہے ہیں۔ اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا خطے میں بیانیے کی جنگ کا پانسہ پلٹ چکا ہے؟

مزیدخبریں