لندن میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی اور سکھ برادری کا احتجاج

02:11 PM, 2 May, 2025

لندن : لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

مظاہرے میں بڑی تعداد میں سکھ مرد و خواتین شریک ہوئیں، جنہوں نے خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور "بن کے رہے گا خالصتان" جیسے نعرے لگائے۔ سکھ رہنماؤں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے افراد ویزہ لے کر برطانیہ آ رہے ہیں اور یہاں گڑبڑ پھیلا رہے ہیں۔

مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرے اور سکھوں و کشمیریوں کی آواز سنے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا رویہ انتہا پسندانہ ہے، جس پر عالمی برادری کو بولنا چاہیے۔

مزیدخبریں