اداکارہ کومل میر نے لندن سے گریجویشن مکمل کرلی، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

12:42 PM, 2 May, 2025

لاہور : اداکارہ اور ماڈل کومل میر نے اپنی گریجویشن مکمل کرلی ہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ کومل نے انسٹاگرام پر لندن کے کالج میں ہونے والی اپنی کانووکیشن کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں وہ گریجویشن گاؤن میں ڈگری لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

ان ویڈیوز اور تصویروں میں ان کی خوشی صاف نظر آتی ہے، اور ان کے ساتھ ان کی والدہ اور بھائی بھی موجود تھے، جن کے ساتھ لی گئی یادگار تصویریں بھی کومل نے پوسٹ کیں۔

اگرچہ کومل نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس فیلڈ میں گریجویشن کی ہے، لیکن ایک ویڈیو میں وہ قانون کا احترام کرنے کی بات کرتی سنائی دیتی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید انہوں نے قانون (ایل ایل بی) کی تعلیم حاصل کی ہے۔ تاہم اس بارے میں انہوں نے خود کوئی تصدیق نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے انہیں مبارکباد دی، جبکہ کچھ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وہ تو پورا سال شوبز میں مصروف رہتی ہیں، پھر پڑھائی کیسے مکمل کی؟ اس پر کچھ صارفین نے رائے دی کہ شاید انہوں نے آن لائن تعلیم حاصل کی ہو۔ کومل میر کی یہ تعلیمی کامیابی مداحوں کے لیے ایک خوشگوار سرپرائز ثابت ہوئی ہے۔

مزیدخبریں