بھارت میں 41 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک بدر کر دیا گیا، دو بیٹیاں پیچھے رہ گئیں

11:56 AM, 2 May, 2025

نئی دہلی: ایک پاکستانی خاتون، جو گزشتہ 41 سال سے بھارت میں رہ رہی تھیں اور ایک بھارتی شہری کی بیوی ہیں، بھارت سے ملک بدر کر دی گئیں۔ اس فیصلے کے بعد خاتون اپنی دو بیٹیوں کو بھارت میں چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔

خاتون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کا پاکستان میں اب کوئی ٹھکانہ نہیں، اور وہ برسوں سے بھارت میں رہ رہی تھیں، یہاں ان کا گھر اور خاندان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلگام حملے کے بعد اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، حالانکہ ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ اس واقعے کے بعد انتہاپسند حلقے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس فیصلے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس سے پہلے اوڈیشہ میں بھی ایک پاکستانی خاتون شردا بائی، جو 35 سال سے بھارت میں رہائش پذیر تھیں، کو ویزا منسوخی کے بعد بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ پولیس نے وارننگ دی ہے کہ اگر وہ روانہ نہ ہوئیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ تمام اقدامات بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف غیر عسکری ردعمل کا حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں