لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، فیصل آباد اور دیگر کئی شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، لیکن ژوب، موسیٰ خیل، خضدار اور کچھ دیگر علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے چترال، سوات، مانسہرہ اور پشاور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔